حیدرآباد۔2۔اپریل (اعتماد نیوز)ملک میں کانگریس کی مقبولیت میں دن بدن کمی
کو ملحوظ رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے آخر کار اے آئی سی سی کے صدر سونیا
گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے ساتھ ملک بھر میں بڑے پیمانہ پر
ریلیاں اور عوامی جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے
مطابق اس
پروگرام کے تحت سنیا گاندھی ملک بھر میں انتخابا تک 80حلقوں میں اور راہول
گاندھی 125حلقوں میں تقریر کرینگے۔ یہ وہ حلقے ہونگے جہاں بی جے پی کی
مقبولیت میں کمی ہے۔ اور آندھرا پردیش اور تلنگانہ مںے بھی خاطر خواہ حلقوں
میں سونیا گاندھی اور انکے فرزند راہول گاندھی تقریر کرینگے۔